روزے میں غصہ کم کریں اور صبر کریں، حرا مانی

April 14, 2021

معروف اداکارہ حرا مانی نے ماہِ صیام میں روزہ رکھ کر غصہ کم کرنے اور صبر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مقدس مہینے کی مبارکباد دینےکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

مختلف شوبز اسٹارز بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس ماہ مقدس کی مبارکباد اور خصوصی پیغامات دے رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ روزے میں غصہ کم کریں اور صبر کریں۔

حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرسفید دوپٹہ اوڑھے اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں ۔


تصاویر شئیر کرتے ہوئے حرا نے لکھا کہ ’ پہلا روزہ مبارک ہو آپ سب کو! ‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بس غصہ کم کرنا ہے اور صبر کرنا ہے کیونکہ روزہ صرف آپ کا نہیں سامنے والے کا بھی ہے۔‘