• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حرا مانی نےترک سیریز کے شہرہ آفاق کردار ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ اختیار کرلیا۔


ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے حرا مانی کی فیملی کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے، ایسے میں حرا مانی نے بھی ویسا ہی روپ اختیار کیے ایڈیٹ شدہ تصاویر جاری کی ہیں۔

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ’حلیمہ سلطان‘ سے ملتی جلتی تصاویر شیئر کیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

ایک اور تصویر میں حلیمہ سلطان کے مخصوص ہرے لباس میں حرا مانی کی ایڈیٹ کی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

پرستاروں کی جانب سے ایڈیٹ کی گئی تصاویر میں حرا مانی کی سیریز سے محبت بیان کی گئی ہے کیونکہ آج کل وہ اور ان کے بچے اس ڈرامے کے حوالے سے ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین