شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری

April 15, 2021

برطانیہ کے ونڈرکیسل میں ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات سترہ اپریل کو ادا کی جائیں گی۔

ادھر بکنگھم پیلس کے باہر سے چُھرا بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی شہزادی این نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پرنس فلپ کو اپنا استاد،سپورٹر اور ناقد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بھرپور زندگی اور بے لوث خدمات ایک مثال ہے۔

ادھر شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے دادا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے برطانیہ واپسی پر خصوصی سفارتی استثنیٰ حاصل کرنے سے انکار کردیا ہے۔