وزیر اعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارک باد

April 15, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکبا ددی ہے۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری سکھ برادری کو بیساکھی کا تہوار مبارک۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نےسکھ تارکین وطن اوربھارتی یاتریوں کو پاکستان میں اپنےمقدس مقامات کی زیارت اور بیساکھی کی رسومات میں شرکت کیلئےخصوصی اجازت دی ہے۔ وباء سے بچاؤ کی تدابیر پرسختی سےعمل کرتےہوئے انہیں لنگر،رہائش اور نقل وحمل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔