اُشنا شاہ کی تصویر کس نے خراب کی؟

April 15, 2021

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی تصویر خراب کرنے والے کے بارے میں بتادیا۔ اس دوران وہ ناراض یا غصے ہونے کے بجائے مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی اشنا شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوٹنگ کے دوران اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر کو میرے پیر پر بیٹھنے والی مکھی نے خراب کردیا۔


اداکارہ کی تصویر کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں کئی کمنٹس بھی لکھے۔