ایران ایٹم بم بنانا نہیں چاہتا، حسن روحانی

April 15, 2021

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا، ایرانی جوہری پروگرام پرُامن ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ایران کے یورینیئم کی افزودگی بڑھانے پر امریکا اور یورپ کا اظہارِتشویش ان کی غلطی ہے۔