کے پی میں کورونا کی تیسری لہر خواتین کےلیے خطرناک

April 15, 2021

خیبر پختونخوامیں کورونا وائرس کی تیسری لہر خواتین کے لیے زیادہ خطرناک ہو چکی ہے۔

خواتین میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کی شرح 39 فیصد تک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران خواتین میں مثبت کیسز کی شرح 35 اور پہلی لہر کے دوران 28 فیصد تھی۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق 41 سے 50 سال تک کے افراد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12فیصد پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر محمد اقبال 2 ہفتوں سےحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر پر تھے۔