سونا، 500؍روپے فی تولہ مہنگا

April 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 500روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت4 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1743ڈالر سے بڑھ کر 1747ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 500روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 3ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 88ہزار 305روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1330 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔