عدالت نے ڈکیتی و دوران ڈکیتی زخمی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا

April 16, 2021

کراچی کی عدالت نے ڈکیتی اور دوران ڈکیتی زخمی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ڈکیتی کے ملزم کو دو سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم شارق جاوید کو 2 سال قید کی سزا سنائی۔ جبکہ ملزم پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزم کی سزا میں اضافے کی درخواست دائر کی جائے گی۔

ملزم کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔