مسجد الحرام میں روزانہ آب زم زم کی 2 لاکھ بوتلیں تقسیم

April 16, 2021

مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ 2 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو آب زم زم مستقل بنیادوں پر فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے صحن مطاف اور دیگر مقامات پر 50 سے زائد ٹرالیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جہاں آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ آب زم زم گلاسوں میں فراہم کرنے کے لیے بھی اضافی کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے۔