شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ کردیا

April 16, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ کردیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ جیت پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، جیت کے باوجود مڈل آرڈر کو ریویو کرنا ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم مڈل آرڈر میں کافی عرصہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل کرنے پرغور کیا جائے۔