ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دیدی

April 16, 2021

آئی سی سی انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دیدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایپیکس کونسل کو ویزوں کے متعلق بتادیا ہے۔ بی سی سی آئی ایپیکس کونسل کی میٹنگ آج ہوئی تھی۔

آئی سی سی نےبھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق ایشوکے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔