دی نیوز کے سینئر رپورٹر فصاحت محی الدین انتقال کرگئے

April 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دی نیوز کے سینئر رپورٹر کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن فصاحت محی الدین 65 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جمعہ کوانتقال کرگئے چند روز قبل فالج کے باعث وہ مقامی اسپتال میں داخل رہےمرحوم 40 برس سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھےانہوں نے کئی انگریزی اخبارات میں کام کیا اور سیاسی ،عدالتی ،بلدیات سمیت کئی شعبوں میں رپورٹنگ کی فصاحت محی الدین کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے صدر فاصل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی،کے یوجے کے صدر اعجاز ا حمد اور سیکریٹری عاجز جمالی نے دلی افسوس کا اظہار اوران کی مغفرت کے لیے دعا کی ہےوزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے فصاحت محی الدین کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہےصوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نےسینئر صحافی فصاحت محی الدین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی صحافت کے لیے وقف کر دی ۔مرحوم کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر ، بلال مسجد،ناظم آباد نمبر 3 نزد گول مارکیٹ میں ہوگی۔