ایم ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے نتائج ،کامیابی کاتناسب 84.04 فیصد

April 17, 2021

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 41 میڈیکل کالجوں کے 5900 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 4948 پاس جبکہ 940 فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 84.04 فیصد رہا۔ گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 77.93 فیصد رہا تھا۔ امتحان میں تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کیں۔ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی آمنہ ندیم نے 905/1000 نمبر لیکر پہلی، اسی یونیورسٹی کی حافظہ سمیتہ ساجد نے 887 نمبر لیکر دوسری جبکہ ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی ثمن رانا نے 883 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے۔