عدالت نے نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا

April 17, 2021

کراچی کی عدالت نے جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے نادرا کو اسد کھرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے کر اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی نے نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کے خلاف جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اسد کھرل کی گرفتاری تک کیس داخل دفتر کردیا۔

جے ایس انوسٹمنٹس کا موقف ہے کہ 2016 میں اسد کھرل نے نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کیا جس میں من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔

عدالت نے اسد کھرل کو مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری قرار دیا ہے۔

اسد کھرل کے خلاف مقدمہ 2016 سے زیر سماعت ہے۔