پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے ملیں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

April 17, 2021

بھارتی حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے دینے کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایپیکس کونسل کو ویزوں کے متعلق بتادیا ہے۔

بی سی سی آئی ایپیکس کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے بعد پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق ایشوکے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔