دولت مند حکومتیں فائزر اور موڈرنا کووڈ 19 انجیکشنز کی خواہشمند

April 18, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) صحت عامہ کے ماہرین اور صنعت کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دولتمند حکومتیں اپنے حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں کو ٹریک پر رکھنے کیلئے فائزر انکارپوریٹڈ اور موڈرنا انکارپوریٹڈ کووڈ 19 کے انجیکشنزکی خواہش رکھتے ہیں جیسا کہ حفاظتی خدشات اور پیداواری مسائل نے آسٹرا زینیکا پی ایل سی اور جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے ویکسینز کو سائیڈ لائن کردیا ہے۔ یورپ اور ایشیاء کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کے ممالک حفاظتی خدشات کے پیش نظر آسٹر ازینیکا کے استعمال کو محدود یا بند کررہے ہیں۔