سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، سی ٹی ڈی نے حکمت عملی بنالی

April 18, 2021

اسلام آباد (این این آئی)سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کے ذریعے اشتعال پھیلانے کے واقعات کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے ایف آئی ائی اے کرائم کے ساتھ حکمت عملی بنالی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف شرانگیز ی پھیلانے پر بھی کارروائی ہوگی۔حکام نے بتایا ٹی ایل پی کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کی فہرست مرتب کرلی گئی اور ایف آئی اے سائبر کرائم میں باقاعدہ شکایت درج کرلی گئی ہے۔سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا کہ کالعدم جماعت سے منسوب سوشل میڈیا کی نشاندہی کرلی گئی ہے