کراچی، موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان

April 18, 2021

کراچی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔