چین سے ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچنے کا امکان

April 18, 2021


چین سے کورونا سے بچاؤ کی سائنووَیک ویکسین کی پہلی کھیپ سمیت مزید 20 لاکھ خوراکیں 21 سے 23 اپریل کے درمیان پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 لاکھ ویکسین پاکستان نے خریدی ہیں جبکہ 5 لاکھ خوراکیں چین نے تحفےمیں دی ہیں۔

مئی کے آغاز میں کین سائنو بائیو ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ خریدی گئی ویکیسین کی مزیدخوراکیں مئی میں پاکستان پہنچیں گی۔