لاہور: پولیس، رینجرز کا اہم چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن

April 18, 2021

پولیس اور رینجرز نے لاہور کے اہم چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کیا ہے۔

آپریشن کے دوران پولیس نے لاہور کے یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے۔

آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

تازہ صورتحال سے متعلق حکومت کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔