اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا

April 18, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر کے تمام اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔


ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کی کسی بھی شاہراہ کو کسی صورت بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔