کورونا، بھارت میں ایک اور ہلاکت خیز دن، ڈھائی لاکھ نئے کیسز

April 19, 2021

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے اور مزید ڈھائی لاکھ نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں،مسلسل چوتھے روز 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین کے مطابق یہ حیران کن ہے کہ بھارت سے آنے والوں پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی نہیں، بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چاہیے۔