ذہنی دباؤ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

April 19, 2021

سری نگر(جنگ نیوز )مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی، اہلکار کا تعلق بھارتی راشتریا رائفلز سے ہے جس کی شناخت ہنومان چوہدری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اہلکار نے فوجی کیمپ میں خود کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر جیسے ہی دیگر اہلکار کیمپ میں پہنچے تو اہلکار کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔