امریکا نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اجلاس میں پاکستان کو مدعو کرلیا

April 19, 2021

اسلام آباد(فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی طرف سے مسلسل تحفظات اور تشویش ظاہر کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اجلاس میں شرکت کادعوت نامہ پاکستان کو مل گیا ہےیہ دعوت نامہ منتظمین کی جانب سے (اتوار)کو باضابطہ طور پر موصول ہوا تاہم جس اجلاس کےلیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اس کی سطح امریکی وزیر زراعت کی سربراہی میں ہونے والا اجلاس ہے جو23اپریل کو ہو گا اور وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم 22 اپریل کو اجلاس سے خطاب کر یں گے۔