وزیراعظم آج مارگلہ ایو نیو پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے

April 19, 2021

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم آج مارگلہ ایونیو پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرینگے ۔مارگل ایونیو جی ٹی روڈسے مری روڈ تک بنائی جائیگی ۔ سی ڈی اے نے اس پراجیکٹ کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا ہے۔ مارگلہ ہائی وے کے پہلے فیز میں جی ٹی روڈ کو سیکٹر ڈی 12 تک تعمیر کیا جا ئیگا۔ شاہراہ دستور کو بھی مری روڈ سے منسلک کیا جائیگا۔قائد اعظم یو نیورسٹی سے مری روڈ پر ایسٹرن بائی پاس تک شاہراہ تعمیر کی جا ئیگی یہ ٹھیکہ دس ارب روپے میں دیاگیا ہے۔