وفاقی وزارت قانون نے 42 رکنی اینٹی ریپ کمیٹی قائم کردی

April 19, 2021

کراچی(این این آئی)وفاقی وزارت قانون نے ملک میں بڑھتے ہوئے ریپ کے کیسز اور خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خاتمے کیلئے اینٹی ریپ آرڈیننس 2020، 15 دسمبر کو صدر پاکستان کے دستخط کے بعد جاری کرکے وزارت قانون کو عملدرآمد کیلئے روانہ کردیا تھا جس پر وزارت قانون نے ملک بھر سے وکلا، پولیس آفیشل، ڈاکٹرز، سوشل ایکٹیوسٹ، اراکین اسمبلی پر مشتمل 42 رکنی اسپیشل کمیٹی عملدرآمد کیلئے قائم کردی۔ کمیٹی کی سربراہ پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر ملیکہ علی بخاری ایم این اے کو مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ سندھ کمیشن برائے ترقی نسواں کی جانب سے کمیٹی میں ندیم شیخ ایڈووکیٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔