خریدی گئی گاڑی چوری کی نکلی

April 19, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ساڑھے آٹھ لاکھ روپے میں خریدی گئی گاڑی چوری کی نکلی ،پولیس نے گاڑی فروخت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ پیرودھائی کو محمد طلحہ ضرار خان نے بتایا کہ یاسر عباسی سے کار خریدی جسے 8لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے ۔ اشٹام پر تحریر تھا کہ 7جولائی 2019 سے قبل تمام معاملات کا ذمہ دار یاسر عباسی ہو گا میں اپنےماموں نعیم عباس کے ہمراہ ملتان سے گزر رہاتھا کہ چند افراد نے ہمیں روکا وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ گاڑی کے کاغذات ہمارے پاس ہیں میرے ماموں نعیم نے 15 کو کال کی تو گاڑی تھانہ میں 550 ضابطہ فوجداری میں ملتان تھانہ کینٹ بند ہوگئی ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ گاڑی تھانہ سرگودھا میں مقدمہ نمبر 640/19 میں چوری شدہ ہے جس کا مدعی حسن اعجاز ہے جو سپرداری کرا کر گاڑی تھانہ کینٹ سے لے گیا ۔