راولپنڈی: لال حویلی کے باہر تاجروں کا احتجاج

April 19, 2021

راولپنڈی کے علاقے لال حویلی کے باہر موتی بازار اور راجا بازار کے تاجروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

موتی بازار اور راجا بازار کے تاجروں نے لال حویلی کے باہر نعرے لگائے، تاجروں کے احتجاج کے باعث لال حویلی کے باہر رینجرز طلب کرلی گئی۔

رینجرز کے آنے پر تاجر پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

واضح رہے کہ کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔