گلوکار علی عظمت کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

April 19, 2021

نامور پاکستانی گلوکار اور نغمہ نگار علی عظمت بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی عظمت نے ایک دلچسپ ویڈیو کلپ شیئر کیا۔

اس ویڈیو کلپ کے دوران علی عظمت نے دلچسپ انداز میں شعر پڑھا اور اپنی روداد سنائی۔

ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’لو جی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔‘

گلوکار نے اپنے مداحوں سے کورونا وائرس سے بچنے تمام احتیاطی تدابیر اپنانے اور ان سے گھروں پر رہنے پر زور دیا۔

علی عظمت کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اسٹارز نے بھی ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔