صوبے میں 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز اور شہریوں کو ویکسین لگادی گئی

April 20, 2021

کراچی(ا سٹاف رپورٹر) سندھ میں 3لاکھ 59ہزار206سےزائدہیلتھ کیئر ورکرز اور عام افرادکو ویکسین لگادی گئی ہے ۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ1لاکھ19ہزار603سے زائد معمر افراد کو سائینو فارم کا پہلا ڈوز دیا جاچکا ہے،36ہزار 769سے زائد معمر افراد کو سائینو فارم کا دوسرا ڈوز دیا جاچکا ہے۔