فیس بک نے براہ راست آڈیو سہولت متعارف کرادی

April 20, 2021

سان فرانسسکو ( اے ایف پی ) فیس بک نے پوڈ کاسٹس کے اضافے کے ساتھ براہ راست آڈیو رومز کو متعارف کرایا ہے ۔تاکہ لوگوں کو مکالمے میں آسانی ہو اور وہ تیزی سے بڑھتے ہوئے آڈیو بنیاد پر ایپ کلب ہائوس سے مقابلہ کر سکے ۔فیس بک ایپ کے چیف فجی سیمو کے مطابق آڈیو فارمیٹس، ٹیکسٹ ،آڈیو اور وڈیو کے سنگم میں یہ جادو جگادے گا اور اپنے صارفین کو کلب ہائوس سے رجوع کر نے سے روک سکے گا فیس بک نے صوتی صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا ہے جس کے لئے واٹس ایپ اور میسنجر کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔