لال حویلی کے باہر تاجروں کا احتجاج رینجرز کے آنے پر منتشر ہو گئے

April 20, 2021

راولپنڈی(آئی این پی ) وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کےباہر موتی بازار اور راجا بازار کے تاجروں نے احتجاج کیا اور ان کیخلاف نعرے لگائے، تاجروں کے احتجاج کے باعث لال حویلی کے باہر رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی، رینجرز کے آنے پر تاجر پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔