ماڈل کورٹس میں 166فیصلے، ایک مجرم کو سزائے موت،5کو عمر قید

April 20, 2021

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 166 مقدمات کا فیصلہ کیا اور زیرسماعت کیسز میں 191گواہوں کی شہادتیں بھی قلمبند کیں۔ ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 13اور منشیات کے 20مقدمات نمٹائے جن میں پنجاب میں قتل کے پانچ منشیات کے تین، خیبر پختونخوا میں قتل کے دو منشیات کے 9، سندھ میں قتل کے چار منشیات کے سات اور بلوچستان میں قتل کے دو منشیات کے ایک کیس کا فیصلہ ہوا، ایک مجرم کو سزائے موت پانچ کو عمر قید دیگر 9 کو پانچ سال آٹھ ماہ تین دن قید اور 6260300روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 76دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے57مقدمات کے فیصلے کئے۔تمام عدالتوں نے کل 166 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 13مجرموں کو ساڑھے 26سال قید اور 461193روپے جرمانے کی سزا سنائی۔