آمنہ الیاس نے کراچی کے ایک مسئلے پر ویڈیو بنادی

April 20, 2021

پاکستان کی اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے مزاحیہ انداز میں اپنی ویڈیو کے ذریعے سڑکوں پر پان تھوکنے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے اور لکھا کہ یہ رنگ کرنے والے صرف ’لال‘ رنگ کا انتخاب کرتے ہیں۔ پان تھوکنے کے مسئلے کو کراچی میں معمولی سمجھا گیا۔


آمنہ الیاس کی ویڈیو کو ان کے اکاؤنٹ پر کچھ ہی دیر میں 57 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ سیکڑوں صارفین نے اسے پسند بھی کیا۔

اس سے قبل بھی آمنہ الیاس سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کرچکی ہیں۔