دکی: زہریلی گیس سے کان میں پھنسے 8 کان کنوں کو نکال لیا گیا

April 20, 2021

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے جانے سے متعدد کان کن پھنس گئے۔

تاہم امدادی کام مکمل کر لیا اور تمام پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔

پولیس اور مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق دکی کی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر کے تمام 8 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔

مائنز ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آٹھوں کان کنوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مائنز ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ کوئلے کی کان کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔