بلوچستان کے درالخلافہ وادیٔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں واقع کوئلے کی ایک کان میں مٹی کا تودہ گر گیا ہے۔
کانکن لیبر یونین ڈیگاری کے صدر کے مطابق مذکورہ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث اندر 2 کانکن پھنس گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کان سے ایک کانکن کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے، دوسرا کانکن متاثرہ کان میں پھنسا ہوا ہے۔
کانکن لیبر یونین ڈیگاری کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے کانکن کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہے۔
صدر کانکن لیبر یونین ڈیگاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی کان کن کو کان سے نکالنے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ پھنسے ہوئے کانکن کو نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔