بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

April 20, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو گزشتہ روز ضلع شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔

بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف سڑکوں پر آنے والے نوجوانوں پرفائرنگ کی گئی اور پیلٹ سے نشانہ بنایا گیا،جس میں متعدد نوجوان زخمی ہوئے۔