کورونا وائرس، سعودی عرب میں33 مساجدعارضی طور پر بند کردی گئیں

April 20, 2021

سعودی عرب میں کورونا کے سبب 33 مساجد عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب گذشتہ71دنوں میں 677مساجد بند کی گئیں۔

وزارتِ اسلامی امور کے مطابق 677 بند مساجد میں سے628 کو سینٹائزنگ کا عمل مکمل ہونے پر کھول دیا گیا ہے۔