مکہ مکرمہ میں ڈیوٹی پر مامور خاتون سیکیورٹی اہلکار کے چرچے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ میں ڈیوٹی پر مامور خاتون سیکیورٹی اہلکار کے چرچے

مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی پر مامور خاتون اہلکار کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔


سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پر حج و عمرے کیلئے آئے زائرین کی حفاظت کے پیشِ نظر نگرانی کی ڈیوٹی پر مامور خاتون اہلکار کی تصویر شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیکیورٹی آفیسر طواف کے دوران کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو فالو کیے طواف کو منظم کروانے کیلئے مستعد کھڑی ہے۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔

اس سے قبل خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین خاتون اہلکار کو یوں سراہ رہے ہیں۔


خاص رپورٹ سے مزید