ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے اضافے سے 152 روپے 99 پیسے پر بند ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے اضافے سے 153 روپے 30 پیسے رہی۔