وزیراعظم اور جہانگیر ترین میں ٹوٹے رابطے بحال ہوگئے، راجا ریاض

April 20, 2021

وزیراعظم عمران خان اور ان کے قریبی دوست جہانگیر ترین میں ٹوٹے رابطے بحال ہوگئے۔

جیو نیوز کے ’پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی دوستی کی نئی شروعات کے حوالے سے انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔


راجا ریاض نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ اگلے چند روز میں وزیراعظم اور جہانگیر ترین میں اہم ملاقات ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے پاس تینوں ایف آئی آرز ہیں، ان میں کہیں بھی شوگر لفظ نہیں لکھا ہوا ہے۔