بچہ ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

April 21, 2021

بھارت کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پٹری پر گرے بچے کو ایک شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا۔

ریلوے اسٹیشن پر ایک نابینا خاتون اپنے بچے کے ساتھ جارہی تھیں کہ اچانک بچے کا توازن بگڑا اور وہ لڑکھڑا کر پٹری پر گرگیا۔

ٹرین چند لمحوں میں بچے تک پہنچنے والی تھی لیکن ریلوے کے سوئچ مین نےبچے کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سوئچ مین بھاگتے ہوئے بچے تک پہنچنے اور اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ۔