ویمن کرکٹر جویریہ خان کی بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

April 21, 2021

قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان کی پرفضا مقام کالام کے مقامی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جویریہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہترین رننگ پارٹنر مل گئے۔

انہوں نے کہا کہ وادی سوات کی سیر کے دوران مجھے ان باصلاحیت بچوں کے ساتھ کھیلنے میں بہت اچھا وقت گزرا۔

جویریہ کی یہی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جویریہ خان کے نئی ٹیم کافی باصلاحیت ہے۔