عمران خان نے امیتابھ کی فلم ’انقلاب‘ کا سین شیئر کرکے ڈیلیٹ کردیا

April 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاست میں اپوزیشن کے کردار پر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ شیئر کرکے ڈیلیٹ کر دیا۔

عمران خان نے کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز یہی سازشیں کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کے شیئر کیے ہوئے کلپ میں اداکار قادر خان پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے حکومت سے عوام کا اعتماد ہٹانا ہوگا۔