پنجاب میں آبیانہ وصولی کے جدید ’ای سسٹم‘ کا افتتاح

April 22, 2021

پنجاب کے کاشت کاروں کو سہولت دینے کے لیے جدید ای آبیانہ نظام متعارف کرا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشت کاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 4 پائلٹ کینال ڈویژنز خانواہ، لیہ، قصور اور شیخوپورہ میں ای آبیانہ نظام کا اجرا کیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ اس نظام کو بتدریج پورے صوبے میں متعارف کرایا جائے گا۔

ای نظام کے تحت آبیانہ کی ادائیگی قریبی بینکوں، موبائل فون یا موبائل ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔