بھارت کو خصوصی تحفظات والے ممالک کی فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ

April 22, 2021

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ میں آزادی مذہب کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو خصوصی تحفظات والے ممالک کی فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کمیشن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہر دو طرفہ پلیٹ فارم پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔

کمیشن نے مطالبہ کیا کہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں اور داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں جاری آزادی مذہب کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی جائے۔