سندھ بینک ریفرنس کے ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہو سکی

April 22, 2021

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس میں منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو 25 ارب روپے نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور ملزمان کی عدم پیشی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے کے اعظم خان نے جعلی بینک اکاونٹس میں منی لانڈرنگ سے سندھ بنک کو 25 ارب روپے نقصان سے متعلق بلال شیخ و دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی۔