ترکی نے روسی ویکسین اسپوٹنک کی ملک میں تیاری کی منظوری دیدی

April 22, 2021

انقرہ (اے پی پی) ترکی نے روسی کورونا وائرس ویکسین اسپوٹنک کی ملک میں تیاری کی منظوری دے دی، ویکسین کی تیاری سے منسلک کمپنی نے اس حوالے سے باقاعدہ درخواست کی تھی۔تاس نیوز نے ترکی کے کورونا وائرس سائنٹفک ایڈوائزری بورڈ کے ممبر افسین ایمرے کایمپماز کے حوالے سے بتایا کہ اسپوٹنک کی ترکی میں تیاری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منظوری ویکسین کے حوالے سے مکمل تحقیق اور اس سے منسلک ایک کمپنی کی درخواست پر دی گئی ہے۔