پرائمارک سٹورز وزیٹرز کی تعداد پینڈامک سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی

April 22, 2021

لندن ( پی اے ) پرائمارک کا کہنا ہے کورونا وائرس کوویڈ 19 لاک ڈائون میں نرمی کے بعد گزشتہ ہفتے انگلینڈ اینڈ ویلز میں اس کے سٹورز پر وزٹ کرنے والوں کی تعداد پینڈامک سے پہلے والی سطح پر پہنچ گئی۔ سٹورز چین نے کہا کہ اس کے سٹورز تین ماہ سے زائد عرصے کے کے بعد پہلے ہفتے دوبارہ کھلنے پر ریکارڈ فروخت ہوئی ہے ۔ دوسرے ہائی سٹریٹ ریٹیلرز کی طرح پرائمارک کے پاس کوئی آن لائن آپریشنز نہیں ہیں ۔ اس صورت حال کے نتیجے میں اس چین کا کاروبار کوویڈ 19 لاک ڈائون پابندیوں سے شدید متاثر ہوا ۔ ایک اندازے کے مطابق سٹورز کی بندش کی وجہ سے اسے سیلز میں 1.1 بلین پونڈ کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم اس کے نصف سے زائد سٹورز نے دوبارہ کھلنے کے بعد اپنی فروخت کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ پرائمارک کی پیرنٹ فرم ایسوسی ایٹڈ برٹش فوڈز کے چیف ایگزیکٹیو جارج ویسٹن نے کہا کہ یہ صورت حال اس کمپنی پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے کہ اس نے حکومت کی ملازمتیں برقرار کھنے کیلئے حکومتی سکیم فولو کے تحت 121 ملین پونڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ری اووپنگ سے موازنہ کرتے ہوئے اس مرتبہ ماری فیشن رینجز حاصل طور پر وومن ویئرز کی ڈیمانڈ بہت زیادہ تھی۔ پرائمارک کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ دکانوں کی ری اوپننگ کا دورانیہ ہمارے لیے بہت زیادہ کیش کمانے کا ہو گا عاور ہماری فروخت معمول سے کہیں زیادہ ہے اور ہماری آن ہینڈ انوینٹری غیر معمولی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ موسم خزاں اور موسم سرما کیلئے ہمکاری مرچنڈائز کے ارڈرز غیر معمولی ہیں۔ پرائمارک واحد کمپنی نہیں ہے جس کی ڈیمانڈ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں کاروبار اور مارکیٹس کے لاک ڈائون پابندیوں کے بعد دوبارہ کھلنے سے دیگر غیر ضروری سٹورز کی سیلز بھی بڑھی ہے۔ ریٹیل اینالسٹ سپرنگ بورڈ نے کہا کہ برطانیہ بھر کے شاپنگ سینٹرز میں لوگوں کی آمد میں زبردست اضافہ ہواہے اور اس میں ہفتہ بہ ہفتہ 87.8 فیصد تناسب رہا ہے۔ برانڈڈ کنزیومرز گڈز بشمول سلور سپون شوگر اینڈ ٹیوننگز ٹی نے اپنے منافعوں میں کمی ہونے کے باوجود 6.2 پی فی شیئر ڈیویڈنڈ ادا کرنا ہے۔ پرائمارک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے کمپنی کو اپنے سٹورز بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا لیکن حکومت کی متعمارف کردہ فرلو سکیم کے نتیجے میں اس نے اپنے تمام 65000 ملازمین کی جابس کو محفوظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس دوران اپنے سٹورز کی بندش سے سیلز میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایبا ہے جو ایک بلین پونڈ سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کورونا وائرس پابندیوں سے نرمی کے بعد سٹور دوبارہ کھل گئے ہیں اور پہلے ہفتے ہی صورت حال ہمارے لیے انتہائی حوصلہ افزا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 24 فروری سے 24 ہفتوں کیلئے بندش کے نتیجے میں قبل از ٹیکس منافع میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پرائمارک کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں کاروبار میں اضافے کے پر امید مواقع دکھائی دے رہے ہیں۔ ہم سدرن اور ایسٹرن یورپ میں کچھ گروتھ مارکیٹس کو دیکھ رہےہیں ۔ ہم فرانس ‘سپین‘پرتگال اور اٹلی میں بھی توسیع کے خواہاں ہے جہاں کسٹمرز میں پرائمارک برانڈ کی ڈیمانڈ بہت زیادہ مستحکم ہے ۔ اس لیے ہم ان ایریازمیں سٹورز کی اوپننگ کے مواقع دیکھ رہے ہیں۔